کالعدم ٹی ٹی پی کا حکومت کےساتھ جنگ بندی میں توسیع سےانکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ٹی پی نےاپنے جاری کردی ایک بیان میں کہاہےکہ حکومت پہلے سےکیےگئے فیصلوں پر عملدرآمدکرنےمیں ناکام رہی اس لیے موجودہ حالات میں جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں ۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے 6 نکاتی معاہدے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ ان کا 25 اکتوبر 2021 کو حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا،جس کے تحت فریقین نے قبول کیا تھا آئی ای اے ثالث کا کردار ادا کرے گی اور دونوں فریق5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو ثالث کی نگرانی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دونوں جانب کے مطالبات پر گفتگو کریں گے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نےاپنے بیان میں کہاہےکہ یکم نومبر سے 30 نومبر 2021 تک ایک ماہ کی جنگ بندی، حکومت کی جانب سے 102 ’قیدی مجاہدین‘ کی رہائی، انہیں اسلامی امارات افغانستان کے ذریعے ٹی ٹی پی کے حوالے کرنے اور جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بیان کے مطابق حکومت نہ صرف فریقین کے درمیان طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی بلکہ سیکیورٹی فورسز نے چھاپے مار کر عسکریت پسندوں کو ہلاک اور حراست میں لیا،جس پر انہوں نےکہاکہ ان حالات میں جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں ہے۔

Related Posts