ٹام ہڈلسٹن کا شاہکار، دی نائٹ منیجر کی 2سیزنز کیساتھ واپسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹام ہڈلسٹن
(فوٹو: ایمازون پرائم ویڈیو)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر ٹام ہڈلسٹن کا شاہکار کہلانے والی سیریز دی نائٹ منیجر کی دو سیزنز کے ساتھ واپسی ہوگی۔

معروف اداکار ٹام ہڈلسٹن نائٹ منیجر کے نئے سیزنز میں جوناتھن پائن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جس کی عکسبندی کا آغاز رواں برس ہوگا جبکہ ناظرین میں ہٹ ڈرامہ سیریز دی نائٹ منیجر اسی نام کے ایک ناول کی کہانی پر مبنی ہے۔

پہلے سیزن کے 8 سال بعد شروع ہونے والے نئے سیزنز کی کہانی ڈیوڈ فار لکھیں گے جس میں بافٹا ایوارڈ جیتنے والی ہدایتکارہ جارجی بینکس ڈیویز ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گی جبکہ اسٹیفن گیریٹ اس سیریز میں پروڈیوسر ہیں۔

قبل ازیں 2016 میں دی نائٹ منیجر کا پہلا سیزن پیش کیا گیا جسے 2 ایمی ایوارڈز اور 3 گولڈن گلوب ایوارڈز ملے جبکہ فلم کے مرکزی فنکار ٹام ہڈلٹن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور صرف برطانیہ میں دی نائٹ منیجر کو 1کروڑ بار دیکھا گیا۔

برطانیہ میں لاکھوں افراد نے ٹام ہڈلٹن کی اداکاری کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جس سے دی نائٹ منیجر 2016 کی سب سے مشہور ہٹ سیریز کا حصہ بن گئی جبکہ سیریز کے نئے سیزن بی بی سی ون اور بی بی سی آئی پلیئر پر بھی نشر کیے جائیں گے۔

Related Posts