ٹام بریڈی اور جیزیل بنڈچن کا شادی کے 13 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹام بریڈی اور جیزیل بنڈچن کا شادی کے 13 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ
ٹام بریڈی اور جیزیل بنڈچن کا شادی کے 13 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس: این ایف ایل اسٹار ٹام بریڈی اور برازیلین سُپر ماڈل جیزیل بنڈچن نے شادی کے 13 سال کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں کی متعدد ایسی پوسٹ وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے علیحدگی کے حوالے سے بات کی ہے۔ ٹام بریڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہے وہ ایک خوشگوار وقت تھا جو کہ ایک بہترین یاد کی صورت میں ہمارے ذہن میں محفوظ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کی 75 ویں سالانہ تقریبات، بینالے ٹرسٹ شہر بھر میں تیسرے کراچی بینالے کا انعقاد کریگا

ٹام بریڈی نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے صرف نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں جو بھی وقت گزرگیا ہے اُس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

اسی طرح علیحدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جیزیل بنڈچن نے کہا کہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن ہم الگ ہوگئے ہیں۔ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بچوں کےحوالے سے ایک دوسرے سے تعلق رکھیں گے اور اُن کو کبھی بھی نظر انداز کرنے کی کوشش نہیں کرینگے۔

خیال رہے کہ ٹام بریڈی اور جیزیل بنڈچن نے 2009 میں شادی کی تھی اور اس سےاُن کے 2 بچے بھی ہیں ۔

Related Posts