ملک کی 75 ویں سالانہ تقریبات، بینالے ٹرسٹ شہر بھر میں تیسرے کراچی بینالے کا انعقاد کریگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کی 75 ویں سالانہ تقریبات کے تسلسل میں کراچی بینالے ٹرسٹ شہر بھر میں تیسرے کراچی بینالے کا انعقاد کررہا ہے۔کے بی 22 آرٹ اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے پاکستان اور 13 مختلف ممالک کے فنکاروں کے دلچسپ اور دلکش کام کی نمائش کرے گا۔ 31 اکتوبر سے 13 نومبر تک جاری رہنے والا یہ بینالے کراچی کے 9 اہم مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔

اس دو ہفتے طویل تقریب کے انعقاد کے لئے مرکزی تعاون اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے کیا ہے۔ اینگرو کارپوریشن کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے چند اہم ترین مسائل کے حل میں اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

پاکستان کے چند اہم ترین مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنے کے حوالے سے‘ بطور ایک بامقصد تنظیم اینگرو کارپوریشن کے مثبت کردار کو سراہا جاتا ہے۔اینگرو کارپوریشن انسٹاگرام پر بھی معاشرے کی تشکیل میں فن‘ ثقافت اور کھیل کے مثبت کردار کو تسلیم کرتی نظر آتی ہے۔

کے بی 22 کا موقف ہے کہ آرٹ سب کے لئے ہے۔ کے بی 22کے ٹرسٹیز کراچی کے شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کے بی 22کی تھیم ”کلیکٹو امیجینیشن نا اینڈ دی ری ٹرائی“ کے تحت اپنے مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔ تیسرے کراچی بینالے کے خالق کینیڈا میں مقیم پاکستانی فیصل انور ہیں۔

انہوں نے اس بینالے کی تھیم کا تعین کیا اور تمام فنکاروں نے اس کے تحت کام کیا۔ یہ اختراعی پلیٹ فارم سیاحوں بالخصوص نوجوانوں کو نئے خیالات اور ناقابل تصور امکانات سے روشناس کرائے گا۔

کے بی 22عمیق آرٹ کے26پراجیکٹس کے حوالے سے ایسے تمام مواقع فراہم کرے گا جو ورچوئل ریئلٹی (VR)‘ مصنوعی ذہانت‘ حسیات‘ حرکیاتی اور تخلیقی کمپیوٹنگ کو دریافت کرتے ہیں۔

کے بی 22 میں ہم ہر خاص و عام کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کے درازے سب کے لئے بغیر کسی فیس کے کھلے ہوئے ہیں۔ ہم ان شراکت داروں‘کفیلوں اور حامیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آرٹ‘عوام اور شہر کو یکجا کرنے میں ہم سے بھرپور تعاون کیا۔