منگھوپیرپولیس کی بروقت کارروائی، دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منگھوپیرپولیس کی بروقت کارروائی، دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا
منگھوپیرپولیس کی بروقت کارروائی، دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: منگھو پیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا گیا، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دیسی ساختہ کریکر کوناکارہ بنادیا گیا۔

کراچی ایک اور سانحہ سے بچ گیا،منگھو پیر زیبو گوٹھ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان میں بھرائی کے لیے ملبہ لایا گیا تھا جو کسی منہدم مکان کا ملبہ تھا۔ ملبہ گھر میں ڈالتے ہوئے مزدوروں کی نظر پڑ گئی، مزدوروں نے مکان مالک کو اطلاع دی۔

قائم مقام ایس ایچ او انسپکٹریونس خٹک نے ”ایم ایم نیوز ٹی وی ” کو بتایا کہ سہیل نے انہیں فون پر اطلاع دی تھی،جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور اعلیٰ حکام کو مطلع کرنے کے ساتھ رینجرز اور بی ڈی ایس کو طلب کر لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بم آبادی سے دور پہاڑی کے مقام پر لے جا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ انسپکٹر یونس خٹک کا کہنا تھا کہ بم کسی دہشت گرد تنظیم نے چھپایا ہوگا۔

تاہم بم ناکارہ بنانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد اس کریکر سے جڑے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی بر وقت کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Posts