صحت کارڈ سے استفادہ، لاہور میں ہزاروں افراد نے مفت علاج کروا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طبی سہولت سے استفادہ، لاہور میں ہزاروں افراد نے مفت علاج کروا لیا
طبی سہولت سے استفادہ، لاہور میں ہزاروں افراد نے مفت علاج کروا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں صحت کارڈ کی یونیورسل کوریج کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں طبی سہولت سے استفادہ کرنےو الے ہزاروں افراد نے اپنا مفت علاج کروایا۔ معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مفت علاج ہی فلاحی ریاست کا اصل تصور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی یونیورسل ہیلتھ کوریج شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز ہوتے ہی چند دنوں میں ہزاروں افراد نے اپنا مفت علاج کروا لیا۔ علاج کروانے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Image

عثمان ڈار نے کہا کہ صحت کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاکہ صحت کی سب سے بہترین لیکن مفت سہولیات سب کو میسر آئیں، یہی فلاحی ریاست کا اصل تصورہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے مطابق لاہور میں 3 ہزار 59، قصور میں 1 ہزار 189، شیخوپورہ میں 688 جبکہ ننکانہ صاحب میں 293 جبکہ مجموعی طور پر 5ہزار229افراد کا علاج مفت ہوا۔

Related Posts