کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ڈپٹی کمشنر ویسٹ زین العابدین انصاری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد صدف اعظم کے مومن آباد سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد صدف اعظم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورذی پر مومن آباد سب ڈویژن میں قائم ریڈ فوڈ اسپارک کو سیل کردیا۔

مومن آباد سب ڈویژن دس نمبر کی سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورذی پر سخت تنبیہ کی اورماسک پہننے کی تاکید کی۔

مومن آباد سب ڈویژن ایل بلاک فٹبال چورنگی پر بھی دو بیکری پر جرمانے عائد کر دئیے اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد سب ڈویژن نے دس نمبر پر موبائل ویکسینیشن وین میں 60 افراد سے زائد لوگوں کو ویکسینیٹ کروایا۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز ومختیار کارز کو ہدایت جاری کردیں۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ہوٹل ریسٹورینٹ شاپنگ مال، چھوٹے بڑے تمام دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا تعلیمی ادارے، شادی ہال، مارکیٹیں بند نہ کرنیکا فیصلہ

اسسٹنٹ کمشنرز ہیلتھ افسران کے ہمراہ اسکولوں کا وزٹ کر کہ 12 سال سے بڑے عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند کیا جائے گا۔