وزیر اعظم کو سلیکٹیڈ کا طعنہ دینے والے پرچی سے سیاست میں اترے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کو سلیکٹیڈ کا طعنہ دینے والے پرچی سے سیاست میں اترے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کو سلیکٹیڈ کا طعنہ دینے والے پرچی سے سیاست میں اترے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سلیکٹیڈ کا طعنہ دینے والے پرچی کے ذریعے سیاست میں اُترے۔

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت نہیں اور لانا چاہتے ہیں تو اس کا آغاز پی پی پی سے کریں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد بلاول بھٹو زرداری کو 27 دسمبر کو کیوں ستاتی ہے؟ جبکہ ان کی موضوعِ جمہوریت پر گفتگو مذاق محسوس ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی جمہوریت کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ ملک بھر میں کرپشن کے لائسنس فروخت کیے جائیں، نام وزیر اعلیٰ کا، مرضی ان کی، اگر وہ اپنی پارٹی میں جمہوریت لائے تو اپنے وزیر اعلیٰ کو آزاد کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ وہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے کہاں گئے جو عوام کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہدوپیمان کرتے تھے؟ ووٹر کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ نبھانے کے دعوے کہاں گئے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دو قومی نظریے کی جیت ہوئی، متنازعہ شہریت قانون پر بھارت میں ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت جعلی حملہ کرسکتا ہے لیکن قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بارڈر کی صورتحال اور ملکی اندرونی بحران کی صورتحال ایک ہی ڈیزائن کا حصہ ہے،پرویزمشرف کے خلاف فیصلے میں استعمال کی جانے والی زبان اقدار کے منافی ہے۔

انہوں  دو روز قبل  نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسیح برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہاکہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبو کیلئے کوشاں ہیں ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کرسمس کے موقع پر مسیح ورکرز کیلئے بونس کا اعلان کیا اور کہاکہ تحریک انصاف نے بدترین معاشی حالات میں ملکی اقتصادی صورتحال کو سنبھالادیا۔

مزید پڑھیں: ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Related Posts