آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا،ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے، صدرمملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President-Arif-Alvi
President-Arif-Alvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے، حکومت کومافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے، آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سےمیں اتنا ہی پریشان ہوں جتناعام آدمی ہے، چیزوں پر سبسڈی ختم کرنےسے مہنگائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے نے چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد، برآمد کرنے پر پابندی لگادی

انہوں نے کہا کہ مافیا ہرحکومت میں موجود ہوتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں،2 سال میں 22 لاکھ لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے۔

Related Posts