سندھ میں صحت کا مثالی نظام، خاتون نے رکشہ ریڑھی پربچےکو جنم دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The woman gave birth to a baby on a rickshaw in sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کشمور : سندھ میں صحت کے نظام میں بہتری کے دعوے ہوا ہوگئے،کندھ کوٹ میں سرکاری اسپتال بند ہونےکے باعث خاتو ن نے رکشا ریڑھی پر بچےکو جنم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق اہل خانہ کاکہنا ہے کہ خاتون کو لےکر سرکاری اسپتال لےکرگئے تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہےکہ ڈلیوری کے لیے نجی اسپتال بھی گئے تھے تاہم وہ زیادہ رقم مانگ رہے تھے۔اہل خانہ کے مطابق گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ہی بچےکی ولادت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:نوجوان لڑکی نے طیارے کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیکر کوڑے دان میں پھینک دیا

دوسری جانب رورل میڈیکل سینٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشاہنواز کا کہنا ہےکہ مریضہ کو اسپتال نہیں لایا گیا، ورثاء غلط بیانی کررہےہیں۔

ڈاکٹر شاہنواز نے اعتراف کیا کہ تنگوانی میڈیکل سینٹر میں کوئی لیڈی ڈاکٹر تعینات نہیں ہے، مریضہ کو لایا جاتا تو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کرتے۔

Related Posts