نوجوان لڑکی نے طیارے کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیکر کوڑے دان میں پھینک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Newborn baby found in toilet Bin

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مڈغاسکر: ورک پرمٹ پر ماریشس آنے والی 20 سالہ لڑکی نے طیارے کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیکر کوڑے میں پھینک دیا، بچہ معجزانہ طور پرمحفوظ، سیکورٹی حکام نے ماں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق ماریشس ائیرپورٹ کے عملے نے طیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان میں سے ایک نومولود بچہ برآمد کیا ہے۔

ائیر ماریشس کا طیارہ یکم جنوری کو مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام پہنچا تو ائیرپورٹ کے عملے کو دوران کسٹم چیکنگ کےطیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان سے ایک نومود بچہ ملا۔

مزید پڑھیں:4 سالہ بچی کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے،خاتون نے پہلے بر آمد شدہ بچے کی والدہ ہونے سے انکار کیا تھا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو ابھی جنم دیا ۔

نومولو د بچے اور اس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں ائیرپورٹ عملے نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون جو دو سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

Related Posts