واٹر بورڈ نے حکم امتناع پر کیماڑی ہائیڈرنٹ کی نیلامی کا عمل روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ واٹر بورڈ افسران زیر زمین پانی کی لائسنسنگ کمیٹی میں شامل
متنازعہ واٹر بورڈ افسران زیر زمین پانی کی لائسنسنگ کمیٹی میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ سیل نے انچارج نعمت اللہ مہر نے عدالتی حکم امتناع کے باوجود من پسند ٹھیکدار کو نوازنے کے لئے کیماڑی ہائیڈرنٹ کی نیلامی کرنے کے لئے ٹھیکدارو ں کو بلا کر ٹینڈر کھول دیئے تھے، جس کے بعد ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے عدالتی حکم کے خلاف عمل کی وجہ سے سخت سرزنش کی گئی جس کے بعد تمام امیداروں کو خطوط جاری کرکے بولی روکنے کی اطلاع کردی گئی ہے۔

واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر ریٹائرڈمنٹ سے قبل آخری ایننگ کھیلنے کے لئے عدالت احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہے ہیں، عدالت میں گمراہ کن رپورٹ جمع کرانے کے بعد اسٹیل ٹاؤن کا ہائیڈرنٹ بھی چلایا جارہا ہے جہا ں پانی کو کمرشنل فروخت کرکے پبلک صارفین کو مہیا کرے کا نام دیا جارہا ہے۔

دیگر ہائیڈرنٹس کے ٹھیکیداروں سے مختلف مدمیں پیسے بٹورنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا ہے، جس میں سید ناصر حسین شاہ کانام استعمال کیا جارہا ہے، جب کہ سید ناصر حسین شاہ کو اس حوالے سے بے خبر بھی رکھا جارہا ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے ضلع کیماڑی بننے کے بعد وہاں پر پانی کی ترسیل ٹینکروں کے ذریعے کرنے کے لئے ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم اعلی اتھارٹی کی جانب سے دیا گیا تھا، جس کے بعد کیماڑی ہائیڈرنٹ قائم کرنے کے لئے منگھو پیر کنواری کالونی کے پمپنگ اسٹیشن کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں پر اہل علاقہ نے سخت احتجاج کے بعد ہائیڈرنٹ کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر کی جانب سے دوبارہ نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا جس میں کیماڑی ہائیڈرنٹ کے لئے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سعدی ٹاؤن کا انتخا ب کیا گیا اور خواہشمندوں سے بولیاں طلب کی گئیں، جن کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کو 8فروری سہ پہر 3بجے نائنتھ مائل کارساز کے دفتر میں بلایا گیا تھا۔

جہاں پر کیماڑی ہائیڈرنٹ کے خواہشمند بولی دہندگان کے سامنے بولی کی دستاویزات کھولنے کا عمل کیا جانا تھا، تاہم اس دوران ایس ایس ایس کارپوریشن نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا جس کے بعد ہائیدڑنٹ سیل کے انچارج نعمت اللہ مہر نے بولی دہندگان کے سامنے بولی کی دستاویزات کھولیں۔

جب کہ دوسری جانب واٹر بورڈکارساز آفس میں کیماڑی ہائیڈرنٹ کے ٹینڈر کھولے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اسلم خان نے احتجاج کی دھمکی بھی دی تھی۔منگل کی دوپہر 2 بجے ایم این اے محمد اسلم خان کی جانب سے واٹر بورڈ کے ہیڈ آفس کارساز پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

احتجاج کے مقاصد میں بتایا گیا تھا کہ واٹر بورڈ حکام کی جانب سے ضلع کیماڑی کے لیے ضلع وسطی کی پانی کی سپلائی لائن پر نیا ہائیڈرینٹ بنانے کے ٹینڈر پاس کرنے کی صورت میں ضلع وسطی میں پانی کا شدید بحران ہونے کا خدشہ ہے۔

اسلم خان کی جانب سے جاری ہونے والے وائس نوٹ کے مطابق تمام ضلع وسطی کے ذمہ داران و کارکنان سے گزارش کی گئی تھی کہ اس احتجاج میں شرکت کرکے اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف آواز بلند کریں، کیوں کہ پانی کی چوری نا منظورہے۔

نعمت اللہ مہر کی جانب سے واٹر بورڈ کے ترجمان کے ذریعے تحریک انصاف کے ایم این ایز اور احتجاج کرنے والوں کے علاوہ عدالت کے حکم کا اثر زائل کرنے کے لئے پریس ریلیر جاری کرائی گئی جس میں وضاحت دی گئی کہ ضلع کیماڑی کے لیے ایک علیحدہ ہائیڈرینٹ اولڈ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر تجویز کیا گیا ہے جو ڈسٹرکٹ کیماڑی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن جی،کے سسٹم پر نصب کیا جائے گا۔یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ یہ ہائیڈرینٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو سپلائی کرنے والے سسٹم کیٹو پر نصب ہوگا، یہ وضاحت ضروری ہے کہ کیماڑی ہائیڈرینٹ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سپلائی لائن سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: واٹر بورڈ ہائیڈرنٹ سیل نے عدالتی حکم کے برعکس کیماڑی ہائیڈرنٹ کے ٹینڈر کھول دیئے

تاہم رات کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی جانب سے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع ملیر کی پروکیورمنٹ کمیٹی کے کنوینئر سپرنٹنڈنٹ انجنیئر محمد زاہد کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن نمبر No.KW&SB/SE-Disst(Malir)Tander-kemari/2022 جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ غیر متوقع حالات کی وجہ سے کیماڑی ہائیڈرنٹ کی نیلامی کے لئے ٹیکنیکل بولی کا عمل منسوخ کردیا گیا ہے جس کے لئے آپ کو اطلاع کی جارہی ہے۔

Related Posts