لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش،یوٹیوب بھی میدان میں آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش،یوٹیوب بھی میدان میں آگیا
لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش،یوٹیوب بھی میدان میں آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: یوٹیوب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس سال صارفین کے لئے کچھ انقلابی اقدامات کئے جائیں گے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے جسے مخصوص صارفین استعمال میں لا رہے ہیں۔

اس آپشن کا مقصد ای کامرس اور رقم کمانے کی سہولیات بڑھانا ہے۔ یوٹیوب نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم میں صارفین کے لئے آن لائن خریداری کے آپشن پیش کرے گا۔

فی الحال سنجیدہ اور اچھے نام والے برانڈ ساز افراد کو ہی آزمائشی آپشن دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوٹیوب سے فوری طور پر معیاری مصنوعات کی خریداری تھا۔ یہ آپشن عین ٹک ٹاک کی طرح ہے جس میں پہلے ہی اسٹریمنگ کی بدولت اشیا ء کی خریدو فروخت جاری ہے۔

اس سے قبل اپنی تحقیق میں یوٹیوب نے بتایا ہے کہ ان کے 33 فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر تبصرے اور اشتہارات دیکھ کر ہی 33 فیصد اشیا ء خرید رہے ہیں۔ اس طرح رعایتی سیل والی ویڈیوز کی مقبولیت میں صرف ایک سال میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اب نئے آپشن میں مختلف مصنوعات کے ٹیگز شامل کئے جائیں گے، ویڈیوز کے نیچے اشتہارات بھی اسی کا حصہ ہوں گے۔ یہ ازخود بھی ہوسکتا ہے جبکہ ویڈیو اسٹریم بنانے والے اسے خود بھی شامل کرسکیں گے۔یوٹیوب نے وبا کے دوران اپنے پلیٹ فارم سے رقم کمانے اور ای کامرس کو فروغ دینے غیرمعمولی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی، رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ

اس ساری صورتحال کے بعد اس بات کی قوی اُمید ہے کہ یوٹیوب ایپ ایک ای کامرس مشین بن جائے گی اور یوں صارفین کسی بھی ویڈیو کلپ میں اشیا ء کی خریدو فروخت کرسکیں گے، مگر اس کی مقبولیت کے لئے ابھی مزید انتظار درکار ہے۔

Related Posts