چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی، رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ:چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹرین دنیا میں کسی بھی ٹرین سے سب سے زیادہ تیز ہے، ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملوں کے الزامات مسترد کردیے

چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔