اسٹاک مارکیٹ میں 62.34 پوائنٹس کی تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 62.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 62.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 62.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 100 انڈیکس 42012.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ جبکہ 12 کروڑ 5 لاکھ 53 ہزار 891 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے ہونے لگا،جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید تنزلی دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 51 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے آٹو فنانسنگ کی مدت میں کمی کردی

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 201 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts