اسٹیٹ بینک نے آٹو فنانسنگ کی مدت میں کمی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے آٹو فنانسنگ کی مدت میں کمی کردی
اسٹیٹ بینک نے آٹو فنانسنگ کی مدت میں کمی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنزیومر فنانسنگ کے ضوابط پر نظر ثانی کی اور آٹو فنانسنگ کے لیے فنانسنگ کی مدت کو کم کردیا۔

نئے ضوابط کے تحت آٹو فنانس کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے۔ یہ 1000cc سے اوپر کی گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔

1000cc تک کی گاڑیوں کے لیے آٹو لون کی مدت سات سال سے کم کر کے پانچ سال کر دی گئی ہے۔

یہ قدم معیشت میں مانگ کی نمو کو معتدل کرنے میں مدد دے گا، جس سے درآمدی نمو سست ہوگی جو ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دے گی۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2022 میں پاکستان میں آٹوموبائل فنانسنگ میں 3 ارب روپے کا معمولی اضافہ ہوا اور 367 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 490 پوائنٹس کی کمی

اس سے قبل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے بینچ مارک پالیسی ریٹ میں 150 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا، جس سے ”مہنگائی اور معاشی نمو کے درمیان توازن برقرار رکھنے” کے لیے اسے 13.75 فیصد کر دیا گیا۔

Related Posts