اقوام متحدہ کا کردار کشمیر کے حوالے سے بہت ہی مایوس کن ہے،عبدالحمید لون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کا کردار کشمیر کے حوالے سے بہت ہی مایوس کن ہے،عبدالحمید لون
اقوام متحدہ کا کردار کشمیر کے حوالے سے بہت ہی مایوس کن ہے،عبدالحمید لون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں حریت رہنما عبدالحمید لون نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پوری دنیا میں بد نام ہو چکا ہے مقبوضہ وادی میں جو ظلم کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی تنظیم کے دفاتر بند کرنا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عملے کو انڈیا سے ڈیپورٹ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انڈیا اندرونی طور پر شکست تسلیم کر چکا ہے کیونکہ اب تک آزادی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے کشمیریوں کے جذبے میں ذرہ برابر بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔

بھارت اب بہت پریشان ہے کیونکہ دس لاکھ فوج کو مقبوضہ وادی میں تعینات کرنے کے باوجود اپنی مرضی کے نتائج نہ حاصل کرسکا بلکہ تعینات ہونے والے بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

بھارتی فوج کا کوئی بھی فوجی مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی کرنے کے لیے خوش نہیں بہت سارے فوجیوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں ان کے کورٹ مارشل کئے گئے ہیں کیونکہ وہ کشمیر میں ڈیوٹی نہیں کرنا چاہتے جبکہ ایک سروے کے مطابق انڈین آرمی میں انڈین لوگ بھرتی نہیں ہورہے ہماری قیادت کو تہاڑ جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔

ان کے ناخن نکالے جاتے ہیں ان پر طرح طرح کے ظلم کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آزادی کی اس جنگ میں کشمیری سینہ سپر ہیں ہم اقوام عالم پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ 1947 کے بعد بہت ساری ریاستیں وجود میں آئیں لیکن کشمیر کے مسئلے کو حل کی طرف نہیں لے جایا گیا۔

اقوام متحدہ کا کردار کشمیر کے حوالے سے بہت ہی مایوس کن ہے، جنیوا کنونشن بھی بے سود ہیں اب انڈیا کا بیانک چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اس کے باوجود امریکہ سمیت دیگر ممالک میں اقوام متحدہ میں شامل ممالک نے کشمیر کی آزادی کے حق میں آواز بلند نہیں کی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے لیکن ہم کشمیری انشاء اللہ ہر صورت میں آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔

Related Posts