وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف آج ضلع شانگلہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیشام کے علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقد ہونے والے وزیراعظم کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس جلسے کے دوران وزیراعظم علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام، جن کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے، نے کہا کہ شانگلہ کے لوگ اپنے وزیراعظم کو دیکھنے کے منتظر ہیں جنہوں نے ایک محنتی سیاستدان کی شہرت حاصل کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: یوکرین ڈونز کانفرنس میں حنا ربانی کھر کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے، بدھ کو صوابی میں ایک اور عوامی اجتماع ہوگا، جہاں وزیراعظم بھی خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پچھلی حکومت گزشتہ 4 سالوں کے دوران اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

Related Posts