چاند نظر نہیں آیا، سعودیہ میں عید بدھ کو ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے  باعث سعودی عرب اور اس کو فالو کرنے والے خطے میں عید الفطر بدھ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے متعلقہ کمیٹی کے تحت مملکت کے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے عام شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت کے کسی بھی گوشے اور علاقے سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں نہ ملنے کے باعث متعلقہ اتھارٹی اور حکام نے 10 اپریل بروز بدھ یکم شوال عید الفطر ہونے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ماہرینِ فلکیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ ماہرینِ فلکیات نے بتایا تھا کہ آج چاند نظر نہ آنے کے باعث سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts