محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے گرچ چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف شہروں میں 16 سے 19 جون تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور تیز آندھی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جون کو کراچی میں بھی گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی بحیرہ عرب کی ہوائیں 16 جون کو سندھ میں داخل ہوں گی جو بارش برسنے کی وجہ بنیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے سندھ کے تمام اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی شدت کم ہوجائے گی۔ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2020 کی بعض شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں، ای سی پی

Related Posts