کورونا کے خلاف نوواویکس ویکسین کو90 فیصد مؤثر قراردے دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خلاف نوواویکس ویکسین کو90 فیصد مؤثر قراردے دیا گیا
کورونا کے خلاف نوواویکس ویکسین کو90 فیصد مؤثر قراردے دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:امریکی دوا سازکمپنی نوواویکس کے مطابق امریکا میں ہونے والے کلینیکل ٹرائل میں کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام کے خلاف ان کی ویکسین 90 فیصد سے زائد مؤثر ہونے کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور میکسیکو میں لگ بھگ 30 ہزار رضا کاروں پر کی جانے والی اس تحقیق نے امریکا اور دیگر ممالک میں 2021 کی تیسری سہ ماہی میں ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت لینے کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

نوووایکس امریکی دوا ساز کمپنی کے بیانئے کے مطابق پروٹین پر مبنی ویکسین زیادہ آسانی سے منتقل ہونے والی کورونا وائرس کی مختلف ااقسام کیلئے 93 فیصد سے زائد مؤثر ہے جنہوں نے سائنسدانوں اور صحت حکام میں تشویش پیدا کی ہے۔

ویکسین کے ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کا پہلا ویرئنٹ سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت کیا گیا تھا جسے اب الفا کا نام دیا گیا تھا اور یہ امریکا میں عام ہوگیا تھا۔

نوواویکس کے تحقیق کے سربراہ، ڈاکٹر گریگوری گلن کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائنسدانوں کو کورونا وائرس کی جن اقسام پر تشویش ہے وہ برازیل، جنوبی افریقہ اور بھارت میں پہلے سامنے آئیں اور ٹرائل کے شرکا میں بھی ان کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، ایسے رضاکاروں کے لیے یہ ویکسین 91 فیصد مؤثر رہی اور کورونا وائرس کے معتدل اور سنگین کیسز کی روک تھام میں 100 فیصد موثر رہی۔

ڈاکٹر گریگری گلن نے کہا کہ یہ وائرس کی ان اقسام کے خلاف لگ بھگ 70 فیصد مؤثر رہی جن کی شناخت نوواویکس کمپنی کرنے سے قاصر تھی۔

انہوں نے کہا کہ عملی طور پر یہ بات بہت اہم ہے کہ یہ ویکسین ایک ایسے وائرس سے حفاظت کر سکتی ہے جس کی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

نوووایکس نے کہا کہ عام طور پر یہ ویکسین آرام سے برداشت کی گئی اور اس کے سائیڈ ایفیکیٹس میں سر درد، تھکاوٹ اور پٹھوں میں درد شامل تھے۔

مزید پڑھیں:برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کردیا

رضا کاروں کی ایک چھوٹی سی تعداد نے سائیڈ ایفیکٹس کو شدید بتایا تھا۔کمپنی کے مطابق نووایکیس 2021 کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک ماہانہ 10 کروڑ ڈوز اور چوتھی سہ ماہی تک ماہانہ 15 کروڑ ڈوز تیار کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

Related Posts