عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیراعظم و وزیرداخلہ پر الزامات سے متعلق حکومتی سیاسی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مرکزی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے صحافی بحفاظت گھر پہنچ گئے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سکیورٹی اور تفتیش کے لیے پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرےگی۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts