اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے صحافی بحفاظت گھر پہنچ گئے، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے صحافی بحفاظت گھر پہنچ گئے، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے صحافی بحفاظت گھر پہنچ گئے، پولیس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی عرفان رضا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور بعد میں انھیں رات گئے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے صحافی عرفان رضا کے مبینہ اغوا اور رہائی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ سینئر صحافی کے اہل خانہ کی شکایت پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

ایک مقامی اخبار کے لیے کام کرنے والے صحافی، عرفان رضا کو مبینہ طور پر چار مسلح افراد نے گزشتہ رات رمنا تھانے کی حدود سے اغوا کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے اُن کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں بھی دیں۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی سب سے پہلے رپورٹ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر شکیل قرار نے کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینئر صحافی عرفان رضا خیریت سے ہیں اور میری ان سے بات ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عرفان رضا نے اپنے اہل خانہ کو فون کر کے اطلاع دی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے کنٹینر پر حملہ، پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہوں جو عرفان رضا کو لینے چکری پہنچ گئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts