وفاق المدارس کے تحت مرکزی مقابلہ حفظ قرآن تیس جنوری کو فیصل مسجد میں ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاق المدارس العربیہ کے تحت قومی سطح کا مسابقہ حفظ قرآن تیس جنوری بروز پیر صبح نوبجے سے نماز عصر تک فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگا، دعوت ناموں کا اجراء کردیا گیا ہے،دیگر انتظامات حتمی طور پر مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے مدارس و جامعات سمیت عوام الناس سے اسلام آباد کے قومی مسابقہ میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی،انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے تحت ہونے والے یہ مسابقات ایک انقلابی اقدام ہے،ان مسابقات سے ملک بھر میں جس جوش اور جذبہ سے طلباء اور مدارس نے حصہ لیا ہے وہ یقیناً قرآن مجید سے محبت کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ کی اہم خاتون عہدیدار کا دورہ قندھار، اعلیٰ طالبان قیادت سے ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ تین مراحل ہونے والے ان مسابقات سے سیکڑوں طلباء کی صلاحیتیں نکہر کر سامنے آئی ہیں،آج دنیا کے کئی اسلامی ممالک میں اس نوعیت مسابقات سرکاری سطح پر ہوتے ہیں جبکہ پاکستان جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ حافظ ایک سال میں تیار ہورہے ہیں وہاں اس عالیشان کام کی سرپرستی کا اعزاز وفاق المدارس کو حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ اگلے سالوں میں ان مسابقات کو مزید منظم انداز میں کریں گے۔

دریں اثناء گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست مولانا فضل الرحمٰن سے مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،جس میں میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی،مولانا قاری اخلاق احمد مدنی ، مفتی عبدالسلام،مفتی عبدالرحمن ،مولانا قاری محمد آصف،مولانا قاری عثمان آفاق،مولانا شکیم عباسی اور مولانا عبدالرحمن ہاشمی شامل تھے۔

وفد نے مولانا فضل الرحمن کو قومی مسابقہ میں شرکت کی دعوت اور اس حوالہ سے ہونے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں ہونے والے قومی مسابقہ میں شرکت کیلئے دیگر قائدین و شخصیات کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں۔

اس حوالہ سے جامعہ علوم اسلامیہ سوہان میں ناظم پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مفتی عبدالسلام،مولانا عبدالغفار، مفتی عبدالرحمن،مفتی اویس عزیز،مولانا قاری فضل ربی،مولانا شبیر احمد کشمیری،مولانا قاری اخلاق احمد مدنی،مولانا قاری محمد آصف،مولانا تنویر احمد علوی،مولانا شکیم عباسی،مولانا محمد طاہر، مولانا عبدالروف محمدی، مولانا تنویر احمد اعوان سمیت دیگر ذمہ داران مدارس و منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام مدارس کے مہتممین و منتظمین کے ساتھ نشستیں رکھی جائیں گی،23/جنوری کو جامعہ دارالھدی میں اسلام آباد غربی،24 جنوری کو جامعہ علوم اسلامیہ سوہان میں اسلام آباد شرقی کے مدارس و جامعات کے ذمہ داران کا اجلاس ہوگا۔جبکہ 26/جنوری جمعرات کو جامعہ محمدیہ اسلام میں حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوگا۔

Related Posts