جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے پرچم ساز نے طویل ترین جھنڈا تیار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کی 76 ویں آزادی میں صرف چند روز ہی رہ گئے ہیں، اس موقع پر وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کراچی کے پرچم ساز نے طویل ترین جھنڈا تیار کرلیا۔

طویل جھنڈے کی 200 فٹ چوڑائی اور130 فٹ لمبائی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ سال 2023 کا سب سے بڑا قومی پرچم ہے۔

پرچم سازکے مطابق ہمارے والد نثار احمد نے مشین سے جھنڈا تیار کرنے کا آغاز 1985 میں کام کیا تھا ورنہ اس سے پہلے جھنڈے کو ہاتھ سے تیار کیا جاتا تھا، مگر والد نے اس کام میں مشین کا استعمال شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 2004 میں ہم نے ہی پاکستان کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کیا تھا وہ ایک لاکھ 73 ہزار اسکوائر فٹ کا پرچم تیارکیا تھا واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے اس پرچم کے ذریعے امریکا کا ریکارڈ بریک گیا تھا اس قومی پرچم کوگینز ورلڈ بک میں بھی شامل کیا گیا اور اب ہم نے ہی 20 سال بعد دوبارہ طویل ترین جھنڈا بنایا، یہ اس سال کا سب سے بڑا جھنڈا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھنڈے کی تیاری میں مضبوط دھاگہ استعمال کیا گیا ہے تاکہ لہرانے اور کھینچنے سے بھی کپڑا نہ پھٹ سکے، اس کی تیاری میں 10 دن لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن رات کی محنت کہ بعد یہ سبز ہلالی پرچم تیار کیا ہے، خوشی ہوتی ہے کہ یہ پاکستان کا گزشتہ 20 سالوں میں دوسرا سب سے بڑا پرچم ہے۔

Related Posts