کراچی:رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان اپنی نو عیت کی پہلی آن لائن رائس ایکسپو 16جون 2021کو منعقد کرنے کیلئے حتمی اقدامات کر رہی ہے۔
موجودہ کرونا کی وبا کے تناظر میں جس کی وجہ سے رائس ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی تجارتی اجتماعات اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ REAPنے اس چیلنج کا سامنا کر تے ہوئے آن لائن کانفرنس کرنے کافیصلہ کیا۔ایک فعال ٹیم منتخب کی جس نے اس مشکل کام کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔
یہ کانفرنس رائس انڈسٹری کی بہت بڑی تقریب ہو گی جس میں ممتاز مقررین کی شرکت، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور مشہور تجارتی کمپنیوں کے اسٹالز، ممتاز تجارتی شخصیات کی شرکت جو کہ پاکستانی اور بین الاقوامی چاول کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔اس وجہ سے یہ تقریب نہایت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
اس کانفرنس کو منعقد کرنے کا اہم مقصد پاکستانی چاول کو دنیا بھر میں ترقی اور ترویج دینا ہے۔ اس کانفرنس میں وزارت تجارت، ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAPاور دنیا کے کئی ممالک میں تعین پاکستانی کمرشل قونصلرز رات دن محنت کر کے اس پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔
تاکہ اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی چاول کے خریداروں کی شرکت کو ممکن بنایا جاسکے۔ الحمد للہ ہمیں دیگر کئی ممالک کے شرکا ء کا ایک بھر پور حوصلہ افزاء جواب ملا ہے۔ ایک بڑی تعداد میں پاکستانی چاول کے بین الاقوامی خریداروں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: یکم جولائی سے فلورملز پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25 فیصد ہونے سے آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ