عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم
عمران خان کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کی حرکت سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو منصوبے کے سنگ میل کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے تب مکمل ہوتے ہیں جب دل میں درد اور عوام کے لیے تڑپ ہو، 40 سال کے سیاسی کیرئیر کے دوران  بہت اونچ نیچ دیکھی اور حالات بدلتے دیکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پرسوں کی آڈیو لیک پوری دنیا نے سنی، پرسوں جو آڈیو  لیک ہوئی اس نے میری اس بات پر مہر لگا دی کہ وہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، کسی کو  اب یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی، عمران خان کا بیانیہ کل چُور چُور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دنیا کا جھوٹا ترین شخص نکلا، اس نے پاکستان کو شرمسار کیا، عمران نیازی نے لوگوں کو  ورغلانے کا مشغلہ ڈھونڈا، دن رات جھوٹ بولتے رہے،  میں نے اپنی زندگی میں اتنا غیر ذمہ دار اور جھوٹا شخص نہیں دیکھا، عمران خان کی حرکت پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس و دیگر صوبائی محکموں کی مخالفت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ کسی رکن پر ثابت ہو جائے کہ ہم نے سازش کے ذریعے حکومت حاصل کی ہے تو ہمیں سولی پر لٹکادیں، ہماری مخلوط حکومت آئینی طریقے سے آئی، پارلیمان کے ووٹ کے ذریعے آئی، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آج یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی، آپ کسی کی پاکستانیت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، آپ نے پوری پارلیمان کو غدار کہہ دیا اور قوم کو تقسیم کر دیا، عمران خان کی وجہ سے آج قوم تقسیم ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے  قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا ،اس طرح کی گھناؤنی سازش میں نے دنیاکی تاریخ میں بہت کم دیکھی ہے، برادر ممالک کو ناراض کیا گیا،  برادر ممالک نے بتایا کہ کس طرح اس شخص نے تکبر سےتعلقات کو خراب کیا، اللہ تعالیٰ نے اس کو وزیراعظم بنوا دیا، یہ جعلی ووٹوں سے وزیراعظم بنا، چاہیے تھاکہ محنت کرتا، غربت ختم کرتا لیکن اس نے نوکریاں دینے کا کہہ کر لوگوں سے روزگار چھین لیے، گھر دینے کا کہا لیکن ایک گھر نہیں دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس شخص نے مہنگائی میں اضافہ کیا، ہمیں اس کا بوجھ اٹھانا پڑا، ہم نے مہنگائی آپ سے لی،  ہماری مجبوری تھی کیونکہ آئی ایم ایف کہہ رہا تھا کہ یہ شرائط مانو ورنہ گھر جاؤ، ہم نے سر توڑ کوشش کی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر یہ ہوتے تو خدانخواستہ پاکستان کا دیوالیہ ہو چکاہوتا، کیا لیڈرز اس طرح بنتے ہیں؟ اس شخص کے دل میں خواہش تھی کہ ملک کا دیوالیہ ہو جائے۔

Related Posts