ایران پر مسلسل نویں رات حملے، یہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنیکا جواب ہے۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل نویں رات حملے کیے گئے، جس پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا جواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور اسپین کے مابین کھیلے گئے فائنل میچ سے واپسی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے آج رات ایران پر جو شدید حملہ کیا ہے، وہ امریکیوں کو ہلاک کرنے کا ردِ عمل ہے۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو فوجی ہلاک ہوئے، ان کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا تھا، انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایران پر بہت سخت حملے کیے جارہے ہیں۔ فٹبال ورلڈ کپ کھیلوں کا بڑا میلہ تھا جس کے کامیاب انعقاد پر فیفا کے صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹ کام نے ایران کے خلاف مسلسل نویں شب حملوں کی نئی لہر کے آغاز کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کیلئے کیے جارہے ہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

Related Posts