وفاقی حکومت کی جانب سے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سطح پر فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایک باقاعدہ سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ اس پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
ٹیکس کی یہ رعایتی شرح گزشتہ ماہ یعنی 30 جون 2026 تک ہی برقرار تھی جو فنانس ایکٹ 2026 میں مزید توسیع نہ ہونے کے باعث خودبخود اپنی مدت پوری کرکے ختم ہو گئی تھی۔
عام خریداروں کو ریلیف فراہم کرنے اور ملک میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے اس نئی پالیسی کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے اس ٹیکس کو ایکدم 8.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا تھا تاہم اب حکومت کو 25 فیصد سیلز ٹیکس کے منفی اثرات کا اندازہ ہو چکا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے اس میں واضح کمی متوقع ہے۔
یکم جولائی 2026 سے ہائبرڈ گاڑیوں کی امپورٹ اور مقامی فروخت دونوں پر 25 فیصد کی بلند شرح سے ہی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
جون کے اختتام پر ہائبرڈ گاڑیوں پر ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کے بعد یکم جولائی سے ان پر ٹیکس کا نفاذ شروع ہوا تھا۔اس رعایت کے خاتمے کے بعد ان گاڑیوں کو ایس آر او 297(I)/2023 کے شیڈول ٹو میں منتقل کیا گیا تاکہ ان پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








