ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، بارش ہوئی تو فیصلہ کیسے ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، بارش ہوئی تو فیصلہ کیسے ہوگا؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، بارش ہوئی تو فیصلہ کیسے ہوگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، تاہم اس حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں کہ بارش کے دوران بارش ہوگی یا نہیں؟

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کااس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میلبرن میں ہونے والے فائنل میچ سے قبل اور میچ کے دوران بھی بارش کا 95 فیصد امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کے 95 فیصد امکانات موجود ہیں۔

ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ قوانین میں درج ہے کہ اگر فائنل یا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوئے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کیلئے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔

مزید پڑھیں:دو مقابلے، دو فتوحات

اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ کرکٹ شائقین پر اُمید ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے دوران بارش نہیں ہوگی۔

Related Posts