ٹی 20 ورلڈ کپ، میچز کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ، میچز کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ، میچز کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے آسٹریلیا میں رواں برس کھیلے جانے والے میچز کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپین آسٹریلیا 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ورلڈ کپ کے 45 میچز کا اختتام نومبر میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7 کی تیاریاں، لاہور قلندرز نے پریکٹس میچز کا آغاز کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ 13 نومبر کو ہوگا۔ تاحال 45 میچز کیلئے کرکٹ اسٹیڈیمز اور شہروں کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے، نہ ہی مقابلوں کیلئے تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور آسٹریلوی بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز کے مقامات اور تاریخوں پر افہام و تفہیم کا اعلان 21جنوری کو ہوگا۔

خیال رہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھا گئی تھی۔ بعد ازاں کیویز بھی کینگروز سے ہار گئے۔

آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل 8 وکٹوں سے جیت گیا جو اپنی ہی سرزمین پر 2022 کے ورلڈ کپ کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیموں نے بھی کمر کس لی۔ 

Related Posts