سندھ میں کورونا سے مزید 11 مریض انتقال کرگئے، تعداد 7327 ہوگئی، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 954 نمونوں کے ٹیسٹ کیےگئے جس کے نتیجے میں 642 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال پر جمعے کے روز بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 11 مریض انتقال کر گئے ہیں اس طرح صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 327 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت صوبے میں 21 ہزار 614 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔ نئے مثبت آنے والے 642 کیسز میں سے 229 کیسز کا تعلق صرف کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق ضلع جنوبی 96 ، ضلع شرقی 57 ، ضلع کورنگی 34 ، ضلع وسطی 19، غربی 16 اور ضلع ملیر 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دیگر اضلاع میں سے کراچی کے بعد حیدر آباد میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 126 ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جامشورو 33، سانگھڑ اور سجاول 30-30، شہید بے نظیر آباد 23، بدین 18، سکھر اور تھرپارکر 15-15، گھوٹکی اور میرپورخاص 13-13، عمرکوٹ 12، شکارپور 11، دادو 10، لاڑکانہ اور ٹنڈو الہ یار 9-9، ٹنڈو محمد خان 7، جیکب آباد اور خیرپور 4-4، کشمور 3، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ 1-1 کیسز ہیں۔ 

سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کیسز میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ لوگ گھروں سے باہر نکلیں تو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خاران میں کامیاب کارروائی، 6 دہشتگرد جہنم واصل

Related Posts