جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سوموٹو لینا پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات پر سرکلر جاری کر دیا، سرکلر میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے میں ازخودنوٹس کا اختیاراستعمال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس اندازمیں بینچ کا سوموٹو لینا5 رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا کہ فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کومسترد کیا جاتا ہے، آرٹیکل 184/3 کے مقدمات کی سماعت روکنے کا حکم لارجر بینچ پر لاگو نہیں ہوتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کا فیصلہ دیگر بینچز پر لاگو نہیں ہوتا،حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں درخواست سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں از خود نوٹس کی کارروائی کی گئی جو غیر قانونی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہے۔

سرکلر کے مطابق پانچ رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس کے از خود نوٹس لینے کا اختیار واضح کر چکا ہے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو سرکولر سے متعلق کیس کے فریقین کو آگاہ کرنے کا کہا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا فیصلہ مسترد کیا جاتا ہے۔

Related Posts