طلباء نے وزیر اعظم سے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cambridge exams

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان بھر میں اے لیول کے طلبہ کے لئے کیمبرج کے امتحانات شروع ہوتے ہی طلباء نے وزیر اعظم سے امتحانات منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیاہے۔

این سی او سی کینسل ایگزم کے ہیش ٹیگ کے ذریعے ٹویٹر پر آن لائن مہم میں اواوراے لیول کے طلباء نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحان منسوخ کروانے کیلئے احکامات دیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز میں کورس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے امتحان کیلئے تیار نہیں تھے کیونکہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے پڑھائی بند ہوگئی تھی، وزیراعظم فوری نوٹس لیں اور مسئلہ حل کروائیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کیمبرج سسٹم کے تحت امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کے لیے کیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جو طلبہ و طالبات مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔ ‘کیمبرج کے طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کے لیے اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔

 

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت طلباء کے بہترین مفاد میں اہم فیصلے کر رہی ہے۔ برٹش کونسل بھی ایس او پیز کے تحت امتحانات منعقد کر رہی ہے اور ہم بھی ان کا قریب سے معائنہ کریں گے۔

Related Posts