چائلڈ لیبرکے حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، ظہیر احمد اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائلڈ لیبرکے حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، ظہیر احمد اعوان
چائلڈ لیبرکے حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، ظہیر احمد اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ورکشاپس کارخانوں فیکٹریوں مارکیٹوں میں لاکھوں بچے مزدوری کرتے ہیں ان کو اسکولوں تک لانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

ظہیراحمداعوان بچوں کے حقوق کے عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کی فلاح وبہبود ہے آج پورے ملک کے کارخانوں فیکٹریوں ورکشاپوں دوکانوں مارکیٹوں میں لاکھوں بچے مزدوری کرتے نظر آتے ہیں۔

ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی وسابق سٹی جنرل سیکریڑی نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج بڑی بڑی این جی اوز ادارے بچوں کی فلاح وبہبود کے نام پر عالمی ڈونرز ایجنسیوں سے فنڈز لے کر زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔

سیمینار واک لیکچرز سے بچوں کے حقوق یا فلاح وبہبود کا کام نہیں ہوتا حکومت وقت بھی اپنی زمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے۔جس وقت تک چائلڈ لیبر پر سخت قانون سازی نہیں کی جاتی اور سخت سزاوں کا اطلاق نہیں کیا جاتا قوم کے معماروں کامستقبل تاریک رہے گا۔

ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ورکشاپوں فیکٹریوں کارخانوں دوکانوں مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور چائلڈ لیبر کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ناجائز تجاوزات کی ذمہ دار ہے، حنید لاکھانی

Related Posts