اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 14 feb
psx 14 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آج مندی کا رجحان دیکھا گیااور انڈیکس 212.18 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 243.26 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں آج مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 212.18 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 243.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، آج دن بھر میں مجموعی طور پر 324 کمپنیز کے شیئرز کاکاروبار ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 54.69 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 598.66 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 240.34 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 015.75 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے میں آیاتھا اور 100 انڈیکس 75.69 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 455.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا ۔

Related Posts