نبی کریم ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات، چین کی بھی بھارتی حکومت پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نبی کریم ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات، چین کی بھی بھارتی حکومت پر تنقید
نبی کریم ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات، چین کی بھی بھارتی حکومت پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے بارے میں نازیبا بیانات دینے پر چین نے بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے۔

آج پریس کانفرنس میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیں:نبیؐ کی شان میں گستاخی، عرب ممالک ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے، عمران خان

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتِ حال پیدا کی ہے امید ہے اُس میں جلد بہتری آجائے گی۔

Related Posts