رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی، مجموعی طور پر ساڑھے 21ارب ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا، اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری کے صارفین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے،اسٹیٹ بینک
State-Bank

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان میں غیر ملکیوں کی صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری میں تو اضافہ نہیں ہوا تاہم واپس باہر بھجوائے جانے والے ڈالروں میں اضافہ ہو گیا،رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مجموعی طور پر ساڑھے 21ارب ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 92 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے۔

جولائی سے ستمبر تک صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں نے 32 کروڑ 89 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا جو پہلے سے 3.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تھا جو پہلے سے 3.1 فیصد کم ہے تین ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے والوں نے 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔

مزید پڑھیں: یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کاامکان، اوگرا نے سفارش کردی

رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں سب سے زیادہ منافع 7 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تیل اور گیس تلاش کرنے والے غیر ملکی اداروں کی طرف سے باہر بھجوایا گیا، غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے 6 کروڑ 62 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

Related Posts