شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی ساتھ کام کرنے کیلئے تیار
شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں اور راج کمار ہیرانی کی اگلی فلم میں نظر آئینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دونوں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اعلان بھی کیا۔ 

ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ راجکمار ہیرانی سر آپ تو میرے سانتا کلاز نکلے۔ آپ شروع کرو میں وقت پر پہنچ جاؤں گا۔ 

شاہ رخ نے اپنے ٹوئٹ میں راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ “درحقیقت میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔”

ان کا کہنا تھا کہ بلآخر آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں بہت پرجوش ہوں بعدازاں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ آپ کے لیے فلم ‘ڈنکی’ آئندہ برس دسمبر میں آرہی ہے۔

مزید برآں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ تاپسی پنو بھی دکھائی دیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں صبا قمر نے بلاک بسٹر ڈرامے کو مسترد کرنے کی ہمت کیسے کی؟

فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے ابھیجات جوشی اور کانیکا ڈھلن کے ہمراہ لکھی ہے جبکہ اسے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور راج کمار ہیرانی پروڈیوس کریں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے شروع کردی گئی ہے اور اسے دسمبر 2023 کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

’ڈنکی‘ شاہ رخ خان کی راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی جبکہ مذکورہ فلم سے قبل بولی وڈ خان کی ’پٹھان‘ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts