چاند کی سیر کے خواہشمند ہوشیار، خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہے۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند کی سیر کے خواہشمند ہوشیار، خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہے۔ماہرین
چاند کی سیر کے خواہشمند ہوشیار، خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہے۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انسان صدیوں سے آسمان کو خوابناک نظروں سے دیکھتا آیا ہے اور زمین پر بسنے والے بے شمار لوگ چاند کی سیر کے خواہش مند ہیں، جدید دور کا انسان مریخ کی تسخیر کرنے کیلئے تیار ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کیلئے قائم کیے گئے ادارے سی ایس اے (کینیڈین اسپیس ایجنسی) کا کہنا ہے کہ خلا نوردی انسانی جسم میں خون کو خشک کرنے کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ خلا بازوں کے جسم میں خلیات اتنے بنتے نہیں جتنے تباہ ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خلا کی تسخیر کیلئے جیمز ویب خلائی دور بین میں عدسوں کی تنصیب مکمل

کینیڈین اسپیس ایجنسی کی تحقیق کے مطابق خلا میں پہنچے ہی انسانی جسم میں خلیات کی تباہی میں اضافہ اور نئے خلیات بننے کی رفتار میں کمی آجاتی ہے اور یہی وہ عمل ہے جو جسم میں خون کی کمی پیدا کرتا ہے۔ مطالعے کی غرض سے 14 خلا بازوں کو ٹیسٹ کیا گیا۔

خلائی ادارے (سی ایس اے) کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس آنے والے خلا بازوں کے جسم میں ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی خون وافر مقدار میں مہیا نہ ہوسکا، بلکہ خون کی کمی پائی گئی۔

انسانی جسم ایک سیکنڈ میں 20 لاکھ سرخ خلیات تباہ کرکے ان کی نقل تیار کر لیتا ہے اوریہی وہ عمل ہے جس کے باعث انسانی جسم میں خون ہر آن تروتازہ رہتا ہے۔ خلا میں جاتے ہی انسانی جسم میں خلیات کی تباہی فی سیکنڈ 30لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔

تحقیق نے ثابت کیا کہ خلا باز چاہے کتنی ہی ورزش کیوں نہ کرلیں اور توانائی سے بھرپور کتنی ہی خوراک کیوں نہ کھا لیں، جسم میں پیدا ہونے والی خون کی کمی دور نہیں کی جاسکتی۔ جدید سائنس تاحال مسئلے کے حل کی تلاش میں مصروف ہے۔ 

 

Related Posts