کراچی کے 13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث، ایس پی سکیورٹی رینج نے خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی
کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ، 2 کروڑ سے زائد رقم چوری ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سیکیورٹی زون 2 میں سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے ایس پی سیکیورٹی رینج نے تمام متعلقہ ڈی آئی جیز کو خط لکھا ہے جس میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سیکیورٹی رینج کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی زون ٹو کے13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کیخلاف طویل عرصے سے محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور ان اہلکاروں میں تین ہیڈ کانسٹیبلز اور 10 پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے، کرپٹ ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ خط میں اہلکاروں کے نام کے ساتھ جرائم کی تفصیل بھی دی گئی جس کے مطابق بوٹ بیسن میں تعینات اہلکار خالد پر منشیات کے 2 مقدمات درج ہیں جب کہ فیروزآباد میں تعینات فرمان اللہ پر حقوق نسواں ایکٹ کا مقدمہ ہے، ایف آئی آر کے مطابق خاتون پر تشدد کیا گیا اور کپڑے پھاڑے گئے۔

اس کے علاوہ اے وی سی سی اہلکار سعید نواز پر فراڈ ، جعلی کاغذات، کلاکوٹ پولیس اہلکار جاوید ان پر منشیات، اہلکار ہارون رضا پر دو قتل اور ایک غیرقانونی اسلحے، اہلکار سراج الدین پر چیک باؤنس کے 2 مقدمات اور اہلکار سلیم سومرو پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔مذکورہ تمام اہلکاروں کے علاوہ بھی دیگر اہلکاروں پر مقدمات درج ہیں۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپرمارکیٹ کے اہلکار اظہر میاں پر منشیات اور اسلحے کا مقدمہ درج ہے، جوہرآباد کے اہلکار ریحان الحق کے خلاف بھتہ خوری، پولیس اہلکار ممتاز اور شاہد پر قتل، اہلکار مختیار پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بدفعلی کا مقدمہ اور پولیس اہلکار ندیم جلبانی پر کم عمر بچے کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

خط میں کہا گیا کہ یہ تمام مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں یا فیصلے ہوچکے ہیں، محکمہ جاتی کارروائی کیلئے اہلکاروں پر مقدمات کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس کا کام شہر میں موجود سنگین جرائم میں ملوث افراد پر قابو پانا اور جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی تیاری ہو رہی ہے۔ 

Related Posts