شاہد خاقان کے صاحبزادے کا سوشل میڈیا پر ناقدین کو شگفتہ انداز میں جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان کے صاحبزادے کا سوشل میڈیا پر ناقدین کو شگفتہ انداز میں جواب
شاہد خاقان کے صاحبزادے کا سوشل میڈیا پر ناقدین کو شگفتہ انداز میں جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے حیدر عباسی نے سوشل میڈیا پر ناقدین کو شگفتہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے 2000 فالوورز بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حیدر عباسی کی گریجویشن کے موقعے پر کھینچی گئی تصویر پر تنقید کی گئی جس میں وہ اپنی شریکِ حیات اور والد شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی کے فوٹو شوٹ کیلئے امریکی جوڑے نے خود کو آگ لگا لی 

مختلف سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر عباسی اور شاہد خاقان عباسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دونوں شخصیات پر تنقید کی جس کے بعد حیدر عباسی خاموش نہ رہ سکے۔ 

ایک سوشل میڈیا صارف نے حیدر عباسی کی والد اور اہلیہ کے ہمراہ تصویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے پیسوں سے ڈگری مکمل کی۔ ہم نے آپ کی فیس بھری۔ آپ ہمارا شکریہ ادا نہیں کرینگے؟ 

l started with Twitterati questioning Haider, “Hamare paiso se degree complete ki ha. Humne tumhari fee bhari ha. Shukria ada nai karoge hamara?” [You have went abroad to study on our money, we have paid for you. Wouldn’t you say thankyou to us?]. To which Haider Abbasi replied, “Thanks for paying my fees. Much appreciated

مذکورہ سوشل میڈیاصارف کو جواب دیتے ہوئے حیدر عباسی نے  کہا کہ آپ نے میری تعلیم حاصل کرنے کی فیس ادا کی ہے، اس پر شکر گزار ہوں تاہم بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ طنز اور تنقید کا عمل جاری رہا۔

ٹوئٹر پر گفتگو کرتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ جن کے بچے باہر، پیسہ باہر، دولت باہر، وہ سب بھی ان شاء اللہ پاکستان سے باہر ہوجائیں گے۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا سب کچھ ملک سے باہر رکھنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے  نے کہا کہ جناب میری تمام دولت اور میرا پی ایس 4 (پلے اسٹیشن) پاکستان میں ہے۔ 

بعد ازاں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹویٹ کی وجہ سے 2000 فالوورز حاصل کیے۔ ٹویٹر پر یہ سہولت اہمیت کی حامل ہے۔ 

Related Posts