شادی کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کیلئے امریکی جوڑے نے خود کو آگ لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کیلئے امریکی جوڑے نے خود کو آگ لگادی
شادی کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کیلئے امریکی جوڑے نے خود کو آگ لگادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شادی ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب ہر جوڑے کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ وہ اس لمحے کو کچھ بھی کرکے یادگار بنائے اور اسی یادگار کو بنانے کی کوشش میں امریکی جوڑے نے خود کو آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے فوٹوشوٹ کے دوران ایک عجیب وغریب شو کا انتخاب کیا جس دوران جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس پر ہی آگ بھڑکا لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعدازاں جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

They took The Doors song "Light My Fire" literally.

اس جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ لگی ہوئی ہے۔

A guest extinguishes the blaze.

یہ بھی پڑھیں:عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

Bake my wife please?

وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جس میں کسی نے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی۔

Related Posts