اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں، ڈیجیٹل نشے سے بچئیے۔امریکی مصنفہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں، ڈیجیٹل نشے سے بچئیے۔طبی تحقیق
اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں، ڈیجیٹل نشے سے بچئیے۔طبی تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک امریکی مصنفہ کے مطابق اسمارٹ فونز دماغی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں جن کے مسلسل استعمال سے ہم اس ڈیجیٹل نشے کے عادی بن جاتے ہیں جبکہ اس سے بچنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس نشے سے بچنا چاہتے ہیں تو کچھ تدابیر پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم مصنفہ جینی اوڈیل اپنی کتاب “ڈوئنگ نتھنگ” (کچھ نہ کرنا) میں بتاتی ہیں کہ توجہ کی صنعت سے دور رہنے کے لیے کچھ وقت اپنی ذات کے لیے نکالنا ضروری ہے جس میں آپ کچھ نہ کریں اور موبائل اور اسمارٹ فون جیسی لت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے رائے عامہ کو مخصوص سمت میں لے جانے پر اپنی 69000 ایپس بند کردیں

جینی اوڈیل نے کہا کہ  موبائل فون اور اسمارٹ ڈیوائسز جو پیغام رسانی کا کام کرتی ہیں، ہمیں ہر وقت کسی نہ کسی چیز سے جوڑے رکھتی ہیں اور ہم وقت کے ہر لمحے کے دوران کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے ہیں اور اپنے لیے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں ہوتا۔

امریکی مصنفہ کے مطابق ہر وقت خبریں پڑھتے رہنا، گپ شپ کرنا، دوستوں کی باتوں پر ہنسنا یا تنقید کرنا ضروری نہیں ہے۔ ہر بات کا جواب یا ردِ عمل دینا بھی ضروری نہیں ہے کیونکہ ایسی باتیں ہمیں مسلسل دماغی طور پر مصروف رکھتی ہیں اور دماغ کو موقع نہیں ملتا کہ وہ سکون حاصل کرسکے۔

عوام الناس کو ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے جینی اوڈیل نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے سب چیزیں چھوڑ دیں۔ مکمل طور پر ان چیزوں سے قطع تعلق صرف کچھ وقت کے لیے کیا جائے۔ اس وقت کے دوران آپ کو چاہئے کہ آپ بوریت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بھی موبائل پر کوئی گیم وغیرہ نہ کھیلیں بلکہ آپ کو چاہئے کہ اپنے اردگرد موجود افراد سے ملیں اور ان کی خیریت دریافت کریں۔

جینی اوڈیل نے ہدایت کی کہ کچھ وقت کے لیے  گھر سے باہر نکل کر کھلی فضا میں سانس لیجئے اور کچھ دیر پارک یا کسی پر فضا مقام پر گزارکر دیکھئے۔ اس سے آپ کو خوشی ملے گی وہ بیان سے باہر ہے۔ کچھ لوگ ایسی باتوں سے صرف اس لیے ناراض ہوتے ہیں کیونکہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ وغیرہ سے دوری انہیں بے زار کردیتی ہے۔ ایسے لوگوں کو طبی علاج کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سافٹ وئیر سے سمندری طوفان کی 540 دن قبل پیش گوئی کی جاسکے گی

Related Posts