ٹانک،ملک دشمنوں کاحملہ پسپا، 3دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے6 جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک،ملک دشمنوں کاحملہ پسپا، 3دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے6 جوان شہید
ٹانک،ملک دشمنوں کاحملہ پسپا، 3دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے6 جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹانک: خیبرپختونخوا میں ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے 6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آپریشن کے دوران 3دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تین دہشتگردوں نے فوجی کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گھیرے میں لیکر تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6جوان وطن کی راہ پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈو الہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام آل، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی، سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگو میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

دوسری جانب واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیر ستان میں پاک فوج سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک کیپٹن اور جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

Related Posts