پاکستان کے سمندری محافظوں نے اسمگلروں کا منصوبہ ناکام بنا دیا! 15 کروڑ کی شراب پکڑ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

Photo, PMSA

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی جس کی مالیت 15 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے 19 نومبر 2026 کو مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بحری نگرانی پر مامور اہلکاروں نے ایک بے ریاست جہاز کو روک کر اس کی مکمل تلاشی لی جس کے نتیجے میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ کھیپ غیر قانونی طور پر تقسیم کرنے کیلئے منتقل کی جارہی تھی۔ کارروائی کو کامیاب بنانے میں مختلف اداروں کے درمیان بروقت خفیہ معلومات کا تبادلہ اور مؤثر رابطہ کاری بنیادی اہمیت کی حامل رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی شراب کی مجموعی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اس کارروائی کو بحیرہ عرب کے علاقے میں سرگرم اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے برآمد شدہ سامان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کے مطابق اس مشترکہ آپریشن سے بحری سیکیورٹی کے شعبے میں اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے۔ حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام، ملکی سمندری حدود کے تحفظ اور خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related Posts