سندھ حکومت نے جانوروں میں لمپی اسکن کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے جانوروں میں لمپی اسکن کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا
سندھ حکومت نے جانوروں میں لمپی اسکن کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مویشیوں میں تیزی سے پھیلتی جِلد کی لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسینیشن پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 40 لاکھ ہے جو کہ محکمۂ سندھ کی جانب سے منگوائی گئی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے یہ ویکسینیشن مویشیوں کو بالکل مفت لگائی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں میں لمپی اسکن کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حبیب اللہ جمالی نے کہا کہ یہ بیماری گائے میں ہے بھینسوں میں نہیں اور ہمارے ہاں گائیوں کی تعداد تقریبا 7 لاکھ کے قریب ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام گایوں کو ویکسین لگادیں اور ہم تمام کیٹل فارم جا جاکر ویکسین لگا بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب تک 60 ہزار ویکسین کی دوائی مل چکی ہے اور ہم نے جانوروں میں ویکسین کا آغاز 4 اپریل سے کیا تھا بعدازاں انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں موجود اپنے تمام عملے کو سخت ہدایات کی ہوئی ہیں کہ وہ جلدازاجلد جانوروں میں ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے ڈیری فارمر اس عمل سے بہت زیادہ خوش ہیں اور زیادہ تر کا یہی خیال ہے کہ اگر یہ ویکسین پہلے ہی شروع کردی جاتی تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک ڈیری فارمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں یہ ویکسین ملی ہے اور اب تک میرے 175 جانوروں کو یہ ویکسین لگ چکی ہے، اس سے پہلے بھی میں لمپی سے بچاؤ کیلئے ویکیسن اپنے جانوروں کو لگا چکا تھا جس سے یہ فائدہ ہوا تھا کہ جانور زیادہ بیمار نہیں ہورہے تھے تاہم اب سندھ حکومت کی ویکسین کا نتیجہ ہمیں جانوروں پر 20 دن کے بعد نظر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اب تک اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں صرف میرے 12 جانور متاثر ہوئے تھے جن میں سے صرف 1 جانور ہی میرا مرگیا باقی الحمداللہ بالکل ٹھیک ہیں۔

ایک اور ڈیری فارمر نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین آنے کے اگلے دن ہی ڈاکٹر اعجاز سومرو جانوروں کو ویکسین لگانے کیلئے آگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جانور بالکل ٹھیک ہیں وہ دودھ بھی بالکل صحیح دے رہے ہیں۔ میرے پاس 50 گائے ہیں جن میں سے 4 کو یہ بیماری ہوئی تھی جن میں سے 2 تو ٹھیک ہوگئیں البتہ 2 کی طبیعت ابھی بھی خراب ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی ویکسین فراہم کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں فائدہ ہوگا ، ہمارے جانور ٹھیک ہوجائینگے، پہلے ہمارا دودھ بھی نہیں بک رہا تھا لیکن جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ہمارے جانور بھی اس بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

Related Posts