تاجروں کیلئے بری خبر، سندھ میں مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dawn news

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ بھر میں  کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد حکومت نے مارکیٹس 9 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں  کورونا وائرس کی وباء کے باعث بند کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا تاہم حکومت نے کیسز  بڑھنے پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے کیسز میں نمایاں  کمی کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے گئے ہیں تاہم گزشتہ دو روز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔

سندھ میں  مارکیٹس دوبارہ رات 9 بجے بند کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید 13تعلیمی ادارے بند

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ ملک میں مزید 752 نئے کیسز بھی سامنے آنے کے بعد انتظامی اداروں  میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

Related Posts