سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا ، تعداد 6910 ہو گئی
سندھ میں کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا ، تعداد 6910 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سدھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 361 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اموات سے صوبے بھر میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 812 ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید928مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد372727ہوچکی ہے ، اب تک5506131نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک 429268 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت49729مریض زیر علاج ہیں ، 48685 گھروں میں،39آئسولیشن سینٹرز میں اور1005 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 892  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 78 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے1152نئے کیسز میں سے497کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 198، ضلع وسطی 121،ضلع جنوبی 65، ملیر 51،ضلع غربی 36 اور  کورنگی میں سے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کی ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز

Related Posts