سدھارتھ اور کیارا کی شادی،سوریا گڑھ پیلس پر ایک نظر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدھارتھ اور کیارا کی شادی،سوریا گڑھ پیلس پر ایک نظر
سدھارتھ اور کیارا کی شادی،سوریا گڑھ پیلس پر ایک نظر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ فل انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، مشہور و معروف جوڑی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’سوریا گڑھ پیلس‘ میں زندگی کے سفر کا آغاز کرے گی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوریا گڑھ پیلس صحرائے تھر میں واقع ہے،جہاں حویلی میں موجود خوبصورت گارڈن، تالاب اور شاہی انداز میں تیار کیے گئے کمرے دل فریب منظر پیش کرتے ہیں، عالیشان حویلی میں 83 کمروں، دو گارڈن اور صحن پر مشتمل ہے۔

فوٹوفائل

ایک کمرے کا کرایہ:

حویلی کے فورٹ روم کے ایک کمرے کا کم سے کم کرایہ عام دنوں میں 23 ہزار بھارتی روپے جب کہ ویک اینڈ پر ان کمروں کا ایک رات کا کرایہ 36 ہزار بھارتی روپے مقرر ہے۔

اس کے برعکس عالیشان حویلی کے مہنگے ترین کمروں کے ایک رات کا کرایہ 76 ہزار بھارتی روپے (ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) مقرر ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی سوریا گڑھ پیلس میں 4 سے 6 فروری کے درمیان منعقد کی جائے گی، تاہم بالی وڈ جوڑی کی شادی کیلئے حویلی کی بکنگ 4 سے 11 فروری تک بکنگ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تیاریاں مکمل، مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟

کون سی مشہور شخصیات شریک ہوں گی؟

رپورٹس کے مطابق شادی میں کرن جوہر، منیش ملہوترا، شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت کے علاوہ 100سے 150مہمانوں کے شریک ہونے کی اُمید ہے۔

Related Posts